Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے نمیشا چکونگل پرمبل سریش کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے لانگ جمپ ٹی 47 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے نمیشا چکونگل  پرمبل سریش کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی لگن اور محنت شاقہ نے بھارتی پیرا ایتھلیٹکس کو فخر کا ایک اور لمحہ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح سرخرو ہوتی رہیں گی اور بڑی کامیابیاں حاصل کریں گی، ساتھ ہی انہوں نے انہیں مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک ترین خواہشات سے بھی نوازا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’نمیشا چکونگل پرمبل سریش کو ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے لانگ جمپ ٹی 47 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد! ان کی لگن اور محنت شاقہ نے بھارتی پیرا ایتھلیٹکس کو فخر کا ایک اور لمحہ دیا ہے۔ خدا کرے کہ وہ اسی طرح سرخرو ہوتی رہیں اور بڑی کامیابیاں حاصل کریں۔ مستقبل کے مقابلوں کے لیے انہیں نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6626