Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح مادر وطن  زمین مختلف لوگوں کو ایک خاندان کے ارکان کے طور پر اپناتی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن  زمین تمام انسانیت کو ایک خاندان مانتی ہے۔ جناب مودی نے  کہا کہ اس کے لیےیہ پوری دنیا ایک گھر کی مانند ہے، جہاں ہر ثقافت کی اپنی اہمیت اور احترام ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’مادر وطن  زمین تمام انسانیت کو ایک خاندان سمجھتی ہے، اس کے لیے پوری دنیا ایک خاندان کےمانند ہے، جہاں ہر ثقافت کی اپنی اہمیت اور احترام ہے۔

जनं बिभ्रती बहुधा विवाचसं नानाधर्माणं पृथिवी यथौकसम्।

सहस्रं धारा द्रविणस्य मे दुहां ध्रुवेव धेनुरनपस्फुरन्ती ॥

ماں زمین مختلف زبانیں بولنے والے اور مختلف مذاہب اور روایات پر عمل کرنے والے افرادکو ایک ہی خاندان کے رکن کے طور پر اپناتی ہے۔ اس زمین نے ہماری خوشحالی کے لئےہزاروں نہریں بہائیں، جس طرح ایک پرامن اور محبت کرنے والی گائے دودھ دیتی ہے۔

*****

ش ح۔ م ح ۔ ج ا

U. No-7233