پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 6-7 جولائی 2025 کو برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں منعقد ہونے والے 17 ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں رہنماؤں نے برکس کے ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر نتیجہ خیز بات چیت کی ، جن میں عالمی نظام حکومت کی اصلاحات ، عالمی جنوب کی آواز کو اٹھانا ، امن و سلامتی ، کثیرجہتی تال میل کو مضبوط کرنا ، ترقیاتی امور اور مصنوعی ذہانت کے شعبے شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر جمہوریہ کی پرتپاک مہمان نوازی اور سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعظم نے ’’عالمی نظام حکومت کی اصلاحات اور امن و سلامتی ‘‘ کے موضوع پر افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ اس کے بعد دن میں ، وزیر اعظم نے’’کثیرجہتی ، اقتصادی-مالیاتی امور اور مصنوعی ذہانت کو مضبوط بنانے‘‘ کے موضوع پر اجلاس سے بھی خطاب کیا ۔ اس اجلاس میں برکس کے پارٹنر اور مدعو ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
وزیر اعظم نے عالمی نظام حکومت اور امن و سلامتی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی جنوب کی آواز کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقی پذیر ممالک کو آب و ہوا کی مالی اعانت اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے لحاظ سے پائیدار ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون درکار ہے ۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ 20 ویں صدی کی عالمی تنظیموں میں 21 ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا فقدان تھا ، انہوں نے ان اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ۔ کثیر قطبی اور جامع عالمی نظام کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عصری حقائق کی عکاسی کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، آئی ایم ایف ، عالمی بینک اور ڈبلیو ٹی او جیسے عالمی نظم و نسق کےاداروں میں فوری اصلاحات ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنے اور سربراہ اجلاس کی اعلامیہ میں اس معاملے پر سخت زبان اپنانے پر قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔
امن اور سلامتی کے ضمن میں وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ اس تناظر میں ، انہوں نے واضح کیا کہ اپریل 2025 میں ہونے والا پہلگام دہشت گردانہ حملہ صرف ہندوستان پر حملہ نہیں تھا ، بلکہ پوری انسانیت پر حملہ تھا ۔ دہشت گردی کے خلاف مضبوط عالمی کارروائی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو مالی اعانت فراہم کرنے ، فروغ دینے یا محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں سے سخت ترین اقدامات سے نمٹا جانا چاہیے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں دوہرا معیار نہیں چلے گا ۔ انہوں نے سخت ترین الفاظ میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے پر برکس کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔ برکس کے رکن ممالک سے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس لعنت سے نمٹنے میں عدم برداشت ہونی چاہیے ۔
اس موضوع پر مزید تفصیل بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا سے لے کر یورپ تک ابھرنے والے تنازعات گہری تشویش کا باعث ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ اس طرح کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے اور اس طرح کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔
وزیر اعظم نے’’کثیر جہتی ، اقتصادی-مالیاتی امور کی مضبوطی اور مصنوعی ذہانت ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ تنوع اور کثیر قطبی نقطہ نظر برکس کی قابل قدر خوبیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عالمی نظام دباؤ میں تھا اور عالمی برادری کو غیر یقینی صورتحال اور چیلنجوں کا سامنا تھا ، برکس کی معنویت واضح تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برکس کثیر قطبی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے چار تجاویز پیش کیں:(1) برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کو متعلقہ منصوبوں کی منظوری کے لیے طلب پر مبنی اصول اور طویل مدتی پائیداری کو مد نظر رکھنا چاہیے ؛(2) یہ گروپ سائنس اور تحقیقی مرکزقائم کرنے پر غور کرے جس سے عالمی جنوب کےممالک کو فائدہ ہو سکتا ہے ؛(3) اہم معدنیات کی سپلائی چین کو محفوظ اور لچکدار بنانے پر توجہ دی جانی چاہیے ؛ اور ، (4) گروپ کو ذمہ دار اے آئی کے لیے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے-اے آئی گورننس کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس میدان میں اختراع پسندی کو فروغ دینے کو بھی یکساں اہمیت دینی چاہیے ۔
سربراہان کے اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک نے’ریو دی جنیرو اعلامیہ‘ کو اپنانے کا اعلان کیا ۔
*****
) ش ح – م ش ع – ش ب ن)
U.No. 2513
Prime Minister @narendramodi joined fellow BRICS leaders at the Summit in Rio de Janeiro, Brazil. pic.twitter.com/NkpAzm080z
— PMO India (@PMOIndia) July 6, 2025
With fellow BRICS leaders at the Summit in Rio de Janeiro, Brazil, reaffirming our commitment to closer cooperation and shared growth.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
BRICS holds immense potential to shape a more inclusive and equitable global future. pic.twitter.com/ftnyp8Irm7
Ao lado dos demais líderes do BRICS, na Cúpula realizada no Rio de Janeiro, Brasil, reafirmamos nosso compromisso com uma cooperação mais estreita e com o crescimento compartilhado.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
O BRICS tem um enorme potencial para contribuir na construção de um futuro global mais inclusivo… pic.twitter.com/OZWlDhkmbY
At the BRICS Summit in Rio de Janeiro, Brazil, addressed the session on ‘Peace and Security and Reform of Global Governance.’ Expressed my views on why the voice of the Global South is more important than ever before and why it’s essential that global institutions provide… pic.twitter.com/XNqG8v1BXk
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
India, being the land of Mahatma Gandhi and Gautam Buddha believes that no matter how difficult the circumstances are, the path of peace is the best option for the welfare of humanity. And, India will do everything possible in this direction.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
There must be absolutely no hesitation in imposing sanctions against terrorists. We cannot weigh victims of terrorism and its supporters on the same scale. Any silent support or approval to terrorism for personal or political interests must be unacceptable.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
At the Session on ‘Peace and Security and Reform of Global Governance’ during the BRICS Summit, reiterated India’s commitment to the values of peace and brotherhood. Afterall, world peace and security are the foundations of our shared interests and future.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
Addressed the BRICS Summit Plenary session on ‘Strengthening Multilateralism, Economic-Financial Affairs, and Artificial Intelligence.’ Focused on how to make the BRICS platform even more effective in this increasingly multipolar world. Also gave a few suggestions which are… pic.twitter.com/zRqyEa9q2v
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2025
Fourth, we must work towards Responsible AI. We in India believe in AI as a tool to enhance human values and capabilities. Guided by the mantra of ‘AI for All’, India is actively using AI in many sectors. We believe that in AI governance, addressing concerns and encouraging…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2025
The Global South has many expectations from us. To fulfill them, we must follow the principle of ‘Lead by Example.’ India is fully committed to working shoulder to shoulder with all partners to achieve our shared goals.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2025