Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب  کیر اسٹارمر کا بھارت میں پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم،عزت آب کیئر اسٹارمر کا بھارت میں ان کے تاریخی پہلے دورے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا، جو برطانیہ کی اب تک کے سب سے بڑی تجارتی وفد کے ساتھ آئے ہیں۔

وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ وہ کل ہونے والی ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان مضبوط اور باہمی خوشحال مستقبل کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

جناب مودی نے ایکس پر لکھا:

“وزیر اعظم کیئرا سٹارمر کو ان کے تاریخی پہلے بھارت دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، برطانیہ کی سب سے بڑی تجارتی وفد کے ساتھ۔ کل ہماری ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ ہمارے مشترکہ وژن یعنی مضبوط اور باہمی خوشحال مستقبل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

@Keir_Starmer

****

UR-7243

(ش ح۔ع و۔ ف ر )