پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں برکس سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل عزت مآب جناب انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس نے وزیر اعظم مودی کو بھارت کی چوتھی برکس صدارت کے لیے مبارکباد دی۔ دونوں قائدین نے کثیر قطبی نظام کی اہمیت ، اور عصری حقائق کی عکاسی کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت دیگر کثیر جہتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے جاری تنازعات اور نقل و حمل کی آزادی، پائیدار ترقی، انسانیت پر مرتکز مصنوعی ذہانت، قابل تجدید توانائی میں پیش رفت، اور عالمی خوراک سلامتی سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس کو ان کی بقیہ مدت کار کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3334