Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  بھارتی  مسلح افواج کی بہادری اور فرض  شناسی کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم مشترک کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کے تحفظ میں ہندوستانی مسلح افواج کی ہمت اور بہادری ہر شہری کو فخر کا احاس کراتی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لیے سب کچھ قربان کرنے کا ان کا جذبہ سب کے لیے تحریک کا  وسیلہ ہے ۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کے ایک شلوک کو شیئر کیا –

स्वधर्ममपि चावेक्ष्य न विकम्पितुमर्हसि |

धर्म्याद्धि युद्धाच्छ्रेयोऽन्यत्क्षत्रियस्य न विद्यते ||”

 اس  شلوک میں کہا گیا ہے کہ جب کوئی اپنے فرض سے واقف ہوتا ہے تو اس کے ذہن میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا خوف نہیں ہونا چاہیے ، کیونکہ انصاف کی  دہلیز پر مذہب اور عزت کی حفاظت کے لیے کی جانے والی جدوجہد، ایک جنگجو کے لیے خود کی فلاح و بہبود کا سب سے بہترین اور شاندار راستہ ہے ۔

********

ش ح۔ش م۔ رض

U-6798