پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت بہار میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں ان کا عزم بہار کو خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ انہوں نے ایک مضبوط بہار اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو پورا کرنے کے لیے سب سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے پٹنہ کے دورے کے دوران بہار کے لوگوں سے ملنے والے پیار اور آشیرواد کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان کا پرتپاک استقبال دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور لوگوں کی حمایت اور جوش و خروش پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ عوام میں بے مثال جوش و خروش ترقی اور عوامی خدمت کے تئیں حکومت کے عزم کے لیے مضبوط عوامی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا’’بہار کی این ڈی اے حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات! مجھے یقین ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے آپ کا عزم ہماری ریاست کو خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط بہار اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو پورا کرنے کے لیے کام کریں۔‘‘
بہار کی این ڈی اے حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات! مجھے یقین ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے آپ کا عزم ہماری ریاست کو خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط بہار اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے کام کریں۔
— نریندر مودی۔ 7 مئی 2026
’’میں پٹنہ، بہار میں اپنے خاندان کے افراد کی محبت اور آشیرواد سے مغلوب ہوں! میں اس استقبال کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ آپ کا بے مثال جوش صاف ظاہر کرتا ہے کہ ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ہمارے عزم کو لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔‘
— نریندر مودی۔ 7 مئی 2026
***
(ش ح۔اص)
UR No 6783
बिहार की एनडीए सरकार में मंत्री के रूप में शपथ लेने वाले सभी साथियों को हार्दिक बधाई एवं ढेरों शुभकामनाएं! मुझे पूर्ण विश्वास है कि राज्य के चौतरफा विकास के लिए आपकी प्रतिबद्धता हमारे इस प्रदेश को समृद्धि की नई ऊंचाइयों पर ले जाएगी। आइए, हम सब मिलकर एक सशक्त बिहार और विकसित भारत… pic.twitter.com/Hzytz8v0gW
— Narendra Modi (@narendramodi) May 7, 2026
पटना में बिहार के अपने परिवारजनों का स्नेह और आशीर्वाद पाकर अभिभूत हूं! इस स्वागत के लिए आप सभी का हृदय से आभार। आपके अभूतपूर्व उत्साह से साफ है कि विकास और जनसेवा के हमारे संकल्प को जनता-जनार्दन का भरपूर समर्थन मिल रहा है। pic.twitter.com/z209v7vws0
— Narendra Modi (@narendramodi) May 7, 2026