پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شدید خطرے کے باوجود اور خود شدید زخمی ہونے کے بعد بھی دوسروں کی جان بچانے کے لیے کیپٹن سمت مچھار کی بے مثال جرأت اور غیر متزلزل عزم کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کیپٹن مچھارکی بہادری نے سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچانے اور ایک بڑے سانحے کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان کو کیپٹن مچھارپر فخر ہے اور انہوں نے ان کی جلد صحت یابی، نئی توانائی اور اچھی صحت کے لیے دعا کی۔
جناب مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
’’کیپٹن سمت مچھار ایک ہیرو ہیں۔
انتہائی سنگین خطرے کے باوجود اور خود شدید زخمی ہونے کے بعد بھی انہوں نے دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بے مثال جرأت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔
ان کی بہادری نے سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچانے اور ایک بڑے سانحے کو ٹالنے میں مدد کی۔
ہندوستان کو کیپٹن مچھارپر فخر ہے۔
میں ان کی جلد صحت یابی، نئی توانائی اور اچھی صحت کے لیے دعاگو ہوں‘‘۔
Captain Smit Machchhar is a HERO.
In the face of the gravest danger and despite being seriously injured, he showed immense courage and an unwavering resolve to protect the lives of others.
His valour helped save hundreds of lives and avert a great tragedy.
India is proud of…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2026

*****
ش ح – ظ الف – ش ہ ب
UR No. 4407