پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب نتیش کمار کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جناب نتیش کمار ملک کے سب سے تجربہ کار لیڈروں میں سے ایک ہیں، جن کی اچھی حکمرانی اور بہار کی ترقی میں غیرمعمولی تعاون کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹ میں واپس آتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک تجربہ کار قانون ساز اور سابق مرکزی وزیر کے طور پر ان کا وسیع تجربہ ایوان کے وقار میں نمایاں اضافہ کرے گا ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا کہ:
“نتیش کمار جی ملک کے سب سے زیادہ تجربہ کار لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ ۹اچھی حکمرانی کے تئیں ان کے عزم کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے بہار کی ترقی میں غیر معمولی تعاون کیا ہے۔ انہیں ایک بار پھر پارلیمنٹ میں دیکھنا خوشی کی بات ہوگی۔ انہوں نے کئی سالوں تک ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے پہلے سے وسیع سیاسی تجربے کو آگے بڑھائیں گے۔ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر انہیں مبارکباد اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ “
नीतीश कुमार जी देश के सबसे अनुभवी नेताओं में से एक हैं। सुशासन को लेकर उनकी प्रतिबद्धता की हर तरफ सराहना हुई है। उन्होंने बिहार के विकास में अमिट योगदान दिया है। उन्हें एक बार फिर संसद में देखना बहुत सुखद होगा। सांसद और केंद्रीय मंत्री के रूप में भी उन्होंने कई वर्षों तक अपनी…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 10, 2026
***
) ش ح –م ع -ق ر)
U.No. 5666