Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے حالیہ برسوں میں بھارت کے ترقیاتی سفر میں ذہنیت میں آنے والی نمایاں تبدیلی پر ایک مضمون کا اشتراک کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب وینکیا نائیڈو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ جناب مودی کی قیادت میں بھارت کے ترقیاتی سفر میں ذہنیت کے اعتبار سے ایک نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ یہ تبدیلی روایتی ’’چلتا ہے‘‘ کے رویے سے نکل کر تبدیلی کے امکان پر مضبوط یقین، یعنی ’’بدل سکتا ہے‘‘ کے جذبے کی عکاس ہے۔

یہ تبدیلی حکمرانی اور ترقی کے مختلف شعبوں میں نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ بینکاری شعبے میں اصلاحات، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے تیز رفتار فروغ اور غربت میں کمی کے لیے کیے گئے اقدامات نے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلسل اور پُرعزم کوششوں کے ذریعے طویل عرصے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

سابق نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سفر نے بھارت کی ذہنیت کو ’’چلتا ہے‘‘ کے رویے سے نکال کر ’’بدل سکتا ہے‘‘ کے عزم میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بینکاری اصلاحات سے لے کر ڈیجیٹل ادائیگیوں اور غربت میں کمی تک، جن چیلنجوں کو کبھی ناقابلِ حل سمجھا جاتا تھا، ان سے عزم و استقلال کے ساتھ نمٹا گیا ہے۔

وِکسِت بھارت کی جانب ملک کے سفر کی تشکیل دینے والی اس ذہنیت پر ایک پڑھنے کے قابل مضمون۔

https://indianexpress.com/article/opinion/columns/from-chalta-hai-to-badal-sakta-hai-changing-the-way-india-thinks-10909840/

***********

ش ح۔ رک۔

U No. 4747