Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے دمن میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیوں کا اشتراک کیا

وزیر اعظم نے دمن میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیوں کا اشتراک کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دمن میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیوں کا اشتراک، جن میں علاقائی ترقی اور قومی پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔

وزیر اعظم نے X پر اپنی سلسلے وار پوسٹ میں کہا:

”دمن میں ہونے والے اس خصوصی استقبال پر میں فخر محسوس کر رہا ہوں۔ این ڈی اے حکومت نے دمن اور دیپ کی ترقی کے لیے نمایاں وسائل وقف کیے ہیں۔ مختلف منصوبوں نے یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔“

”میں آج کے پروگرام سے قبل صفائی سے متعلق شاندار کوششوں پر دمن کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ جب صفائی کو فروغ دیا جاتا ہے تو اس سے صحت سے لے کر سیاحت تک مختلف شعبوں کو تقویت ملتی ہے۔

آج کے استقبال کی مزید کچھ جھلکیاں پیش ہیں۔“

”عالمی بحران کے اس دور میں 140 کروڑ ہم وطنوں کی اجتماعی کوششوں سے بھارت نہ صرف خود کو مضبوطی سے سنبھال رہا ہے بلکہ سب سے آگے رہنے کی اس کی کوششیں بھی کامیاب ہو رہی ہیں۔ ملک کی ترقی کی رفتار سے متعلق آج سامنے آنے والے اعداد و شمار بھی اس کے گواہ ہیں۔“

”دادرا اور نگر حویلی کے ساتھ ساتھ دمن اور دیو میں ترقی کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ یہاں کی عوام جس ترقی کے خواب کو دیکھ رہی ہے، اسے حقیقت میں بدلنے کے لیے ہماری حکومت مسلسل سرگرم عمل ہے۔“

”نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے نتائج اس بات کا براہ راست ثبوت ہیں کہ آیوشمان بھارت سمیت صحت کے شعبے سے متعلق ہماری اسکیمیں ملک کے عوام کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہی ہیں۔“

”ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو ڈگری کے ساتھ ساتھ صحیح سمت بھی ملے۔ اسی لیے ہر شعبے میں انہیں ایک نئی سوچ اور نئے انداز کے ساتھ اس طرح تیار کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی صلاحیتوں کے لیے عالمی مواقع بھی پیدا ہوں۔“

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

06-06-2026

                                                                                                                                       U: 8057