Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے راست بازی کے ذریعے خوشی، خوش حالی اور فلاح و بہبود  کے حصول کی جانب سفر کو اجاگر کرنے والا سبھاشتم شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا، جس میں راست بازی کے ذریعے خوشی، خوش حالی اور فلاح و بہبود  کے حصول کی جانب سفر کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر لکھا:

सुत्रामाणं पृथिवीं द्यामनेहसं सुशर्माणमदितिं सुप्रणीतिम् ।

दैवीं नावं स्वरित्रामनागसो अस्रवन्तीमा रुहेमा स्वस्तये॥

انسانوں کو سدا حفاظت کرنے والی زمین اور وسیع و لامحدود آسمان کی پناہ  میں رہنا چاہئے، جو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرتے ہیں اور راست بازی کو قائم رکھتے ہیں۔ گناہوں سے پاک ہوکر اور نیک راستے  کی رہنمائی حاصل کرکے، آئیے ہم ایسی ابدی کشتی پر سوار ہوجائیں جو مضبوط، عمدہ ساخت اور نیک مقاصد سے لیس ہے، تاکہ خوشی، خوش حالی اور فلاح و بہبود کی منزل تک بحفاظت پہنچ سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ع۔ ن م۔

U-3893