Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے راشٹرکوی رام دھاری سنگھ دنکر جی کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرکوی رام دھاری سنگھ دنکر جی کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی شعور اور قومی فخر کے جذبات سے سرشار ان کی پُرجوش شاعری آج بھی اہلِ وطن کے دلوں میں شجاعت، ولولہ اور خودداری کے جذبات بیدار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنکر جی کی تخلیقات نہ صرف ادب کو مالا مال کرتی ہیں بلکہ وطن سے محبت اور عقیدت کا جذبہ بھی اجاگر کرتی ہیں۔

جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کی عظیم شخصیت اور لازوال تخلیقات آنے والی نسلوں تک بھارتیوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ ایکس’پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’راشٹرکوی رام دھاری سنگھ دنکر جی کی یومِ پیدائش پر انہیں صد بار خراجِ عقیدت۔ عوامی شعور اور قومی خودداری کے جذبات سے لبریز ان کی پُرجوش شاعری آج بھی اہلِ وطن کے دلوں میں شجاعت، عزم، جلال اور خود وقاری کے جذبات پیدا کرتی ہے۔ ان کی تخلیقات ادب کو مالا مال کرنے کے ساتھ ساتھ مادرِ وطن کے لیے ایثار اور وفاداری کے جذبے کو بھی مہمیز کرتی ہیں۔ ان کی عظیم شخصیت اور لازوال ادبی کارنامے آنے والے زمانوں تک بھارتیوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔‘‘

*******

ش ح۔ ع ح۔ج ا

U-3953