Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند جی کی سوانح حیات کے اجراء کے موقع پر اپنے خطاب کی چند جھلکیاں ساجھا کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند کی سوانح حیات ، بعنوان ’’ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلز‘‘ کے اجراء کے موقع پر اپنے خطاب کی چند جھلکیاں ساجھا کیں۔ کتاب کے بنیادی موضوعات پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ کتاب جناب کووِند جی کی باعث ترغیب جدوجہد، مختلف کرداروں میں ان کے بھرپور تعاون، اور عوامی خدمت میں ان کی مضبوط عہدبستگی  کو حیرت انگیز طور پر اجاگر کرتی ہے، جو ہر بھارتی کے لیے باعث ترغیب ہے اور ملک کی جمہوریت کی حقیقی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، وزیر اعظم نے کہا:

 

’’سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند جی کی سوانح حیات ، بعنوان’ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلز‘ کے اجراء کا حصہ بن کر مسرور ہوں۔ یہ کتاب بھارتی جمہوریت کی حقیقی قوت اور امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘

’’سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند جی کے ذریعہ تحریر کردہ یہ کتاب ترغیب کا وسیلہ ہے، یہ کتاب حیرت انگیز طور پر ان کی جدوجہد، اور رکن پارلیمنٹ، گورنر اور صدر جمہوریہ ہند  کے طور پر ان کی خدمات اور بھرپور تعاون پر روشنی ڈالتی ہے۔‘‘

<

’’جناب رام ناتھ کووِند جی نے عوامی خدمت کو اپنی زندگی کے راستے کے طور پر منتخب کیا اور مکمل طور پر اپنے فرائض کے تئیں مضبوطی کے ساتھ پابند عہد رہے۔ ان کی لگن اور خدمت کا جذبہ ہر بھارتی کے لیے باعث ترغیب ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1957