Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے شری کوٹا شری نواس راؤ گارو کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری کوٹا شری نواس راؤ گارو کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شری کوٹا شری نواس راؤ گارو کو ان کی سنیمائی عمدگی اور استعداد کے لیے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اپنی دلچسپ کارکردگیوں سے متعدد پیڑھیوں کے ناظرین کو مسحور کیا۔ وہ سماجی خدمت کے معاملے میں بھی سب سے آگے تھے اور انہوں نے ناداروں اور پسماندہ طبقات کی اختیار دہی کے لیے بھی کام کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛

’’شری کوٹا شری نواس راؤ گارو کی رحلت پر غمگین ہوں۔ انہیں ان کی سنیمائی عمدگی اور استعداد کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی دلچسپ کارکردگیوں سے متعدد پیڑھیوں کے ناظرین کو مسحور کیا۔ وہ سماجی خدمت کے معاملے میں بھی سب سے آگے تھے اور انہوں نے ناداروں اور پسماندہ طبقات کی اختیاردہی کے لیے بھی کام کیا۔ ان کے کنبے اور لاتعداد مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2706