Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو یو اے ای کا دو بارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی


نئی دلّی، 07 نومبر /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب عالی جناب شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دو بارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ”عزت مآب عالی جناب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ہماری جانب سے مبارک باد۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی معرکتہ ا لآرا اور بصیرت آمیز قیادت میں ہمارے دوستانہ تعلقات اور ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید اور مسلسل ترقی کرے گی اور مزید گہری ہو گی۔“

*****

U.5004