پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے کئی تبدیلیوں کا مشادہدہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تبدیلیوں کے مرکز میں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ’انتودیا‘سے ترغیب حاصل کی ہے اور ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ترقی کے فوائد ان لوگوں تک پہنچیں جو دہائیوں سے پیچھے رہ گئے تھے۔
جناب مودی نے کہا کہ جن دھن کھاتوں اور فائدوں کی راست منتقلی سے لے کر سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، جل جیون مشن، آیوشمان بھارت اور دیگر اقدامات تک، ہر اقدام کا مقصد یہ رہا ہے کہ لوگوں کووقار حاصل ہواور مواقع میسر آئیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ غریبوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی نے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے امداد براہِ راست اور شفاف طریقے سے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس سے خرد برد میں کمی آئی ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے اورحکمرانی پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسی طرح غریب کلیان کو آگے بڑھانے کا یہ سفر انسانی بااختیاری اور ‘وکست بھارت’ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی ایک اجتماعی تحریک بن گیا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر سلسلےوارپوسٹ شیئر کیں:
’گزشتہ 12 برسوں کے دوران، بھارت نے کئی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے اور ان تبدیلیوں کے مرکز میں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود مضمر ہے۔ ہم نے ہمیشہ ’انتودیا‘ سے ترغیب حاصل کی ہے اور ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ترقی کے فوائد ان لوگوں تک پہنچیں جو دہائیوں سے پیچھے رہ گئے تھے۔ جن دھن کھاتوں اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر سے لے کر سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، جل جیون مشن، آیوشمان بھارت اور دیگر اقدامات تک، ہر اقدام کا مقصد محض یہ رہا ہے کہ لوگوں کو وقار حاصل ہو اور مواقع میسر آئیں۔
#12YearsOfGaribKalyan”
Over the last 12 years, India has witnessed many transformations and at the core of these changes is the welfare of the poor and downtrodden. We have always been inspired by Antyodaya and our effort has always been to ensure that the benefits of development reach those who were…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2026
’یہ بات بھی باعثِ مسرت ہے کہ غریبوں کے لیے بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی نے اہم رول ادا کیا ہے۔ فائدوں کی راست منتقلی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے، امداد براہِ راست اور شفاف طریقے سے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔ اس سے خرد برد میں کمی آئی ہے، کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور حکمرانی پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ اسی طرح غریب کلیان کو آگے بڑھانے کا یہ سفر انسانی بااختیاری اور ایک’وکست بھارت‘کے ہمارے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی جانب ایک اجتماعی تحریک بن گیا ہے۔
#12YearsOfGaribKalyan”
It is also gladdening that technology has played a vital role in ensuring a better quality of life for the poor. Through Direct Benefit Transfer and digital platforms, support is reaching people directly and transparently. This has reduced leakages, improved efficiency and…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2026
*****
ش ح۔ ش م ۔ ص ج
U. No-8098