Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فرانس کے صدر کا ہندوستان میں خیر مقدم کیا ، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کرتے ہوئے، اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ ہندوستان اور فرانس کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا ۔

اس دورے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممبئی اور بعد میں دہلی میں ہونے والی مصروفیات دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی رفتار فراہم کریں گی ۔  انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی شراکت داری سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ وسیع تر عالمی برادری کو بھی فائدہ ہوتا رہے گا ۔

‘ایکس’پر الگ الگ پوسٹوں میں جناب مودی نے لکھا:

‘‘ہندوستان میں آپ کا خیر مقدم ہے!

ہندوستان آپ کے دورے اور اپنے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا منتظر ہے ۔  مجھے یقین ہے کہ ہماری بات چیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گی اور عالمی ترقی میں مددگار ثابت ہوگی ۔

ممبئی میں اور بعد میں دہلی میں ملاقات کرتے ہیں ، میرے پیارے دوست @EmmanuelMacron۔’’

 

Bienvenue en Inde !

 

L’Inde se félicite de votre visite et entend donner un nouvel élan à notre partenariat stratégique. Je suis convaincu que nos discussions renforceront davantage la coopération dans divers secteurs et contribueront au progrès mondial.

 

À très bientôt à Mumbai, puis à Delhi, mon cher ami @EmmanuelMacron.”

********

ش ح۔م ش۔ ج ا

U-2559