پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کا استقبال کیا جو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔
جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ بھارت اور فن لینڈ کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
صدر اسٹب نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ بھارت کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ لیڈرشپ کے دیگر اراکین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ تجارت کے شعبے سمیت فن لینڈ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
فن لینڈ کے صدر کی ایکس پوسٹ کے ردعمل میں، جناب مودی نے کہا؛
’’صدر الیگزینڈر اسٹب، بھارت میں آپ کا خیرمقدم ہے۔ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، آپ کا دورہ بھارت – فن لینڈ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ میں آئندہ روز آپ سے ملاقات اور رائسینا ڈائیلاگ 2026 میں آپ کے کلیدی خطاب کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔
@alexstubb ‘‘
Welcome to India, President Alexander Stubb. I fully agree with you, your visit will take India-Finland relations to new heights. I eagerly look forward to our meeting tomorrow and to your keynote address at the Raisina Dialogue 2026. @alexstubb https://t.co/pJs0N3J9Mr
— Narendra Modi (@narendramodi) March 4, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3359