پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بدھ پورنیما کے موقع پر لیہہ میں ’تتھاگت کی مقدس باقیات کی متبرک نمائش‘ کے افتتاح پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قابل احترام باقیات ، جو کپل واستو میں پپرہوا استوپا سے جڑے ہوئی ہیں اور انیسویں صدی کے آخری سالوں میں کھدائی کی گئی تھی ، بھگوان بدھ کی پائیدار تعلیمات کی علامت ہیں ۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ یہ نمائش 14 مئی تک جاری رہے گی اور آنے والے دنوں میں زنسکار کا سفر بھی کرے گی ، جناب مودی نے کہا کہ یہ پورے لداخ کے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے لداخ میں روحانی اور ثقافتی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ کل بدھ پورنیما کے موقع پر لیہہ میں ‘تتھاگت کی مقدس باقیات کی متبرک نمائش’ کا افتتاح کیا گیا ۔ یہ قابل احترام باقیات کپل واستو میں پپرہوا استوپا سے جڑے ہوئی ہیں اور انیسویں صدی کے آخری سالوں میں کھدائی کی گئی تھیں ۔ وہ بھگوان بدھ کی لازوال تعلیمات کا عملی نمونہ ہیں ۔
یہ نمائش 14 مئی تک جاری رہے گی ۔ آنے والے دنوں میں یہ زنسکار کا بھی سفر کرے گی ۔ یہ لداخ بھر کے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے ۔ اس سے لداخ میں روحانی اور ثقافتی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔‘‘
It is a matter of immense delight that yesterday, on the occasion of Buddha Purnima, the ‘Sacred Exposition of the Holy Relics of the Tathagata’ was inaugurated in Leh. These revered relics are linked to the Piprahwa Stupa in Kapilavastu and were excavated in the closing years of… pic.twitter.com/tYsK5GKQ45
— Narendra Modi (@narendramodi) May 2, 2026
*****
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 6580