Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے محترمہ سنائے تاکائچی کو جاپان کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج محترمہ سنائی تاکائچی کو جاپان کی وزیر اعظم  منتخب ہونے پر  مبارک باد پیش  کی۔ ایکس پر اپنے پیغام میں ، وزیر اعظم مودی نے ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

سنائے تاکائچی کو جاپان کی وزیر اعظم  منتخب ہونے پر  دلی مبارکباد پیش کی ۔  میں بھارت-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں ۔  ہمارے مضبوط ہورہے تعلقات پورے ہند بحرالکاہل اور دیگر خطوں کے  امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہیں ۔

@takaichi_sanae

 

ش ح ۔ ع ح۔ ج

UNO-112