پی ایم انڈیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران حکومت نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کیا ہے، جس کے مثبت نتائج مختلف شعبوں میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی شمولیت، کاروباری سرگرمیوں، تعلیم، صحت، صفائی، رہائش، کھیل، سائنس اور حکمرانی سمیت متعدد شعبوں میں خواتین نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام کوششیں وقار، مواقع کی فراہمی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق ان اقدامات نے ایسا سازگار ماحول پیدا کیا ہے جہاں خواتین اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر خصوصی مسرت کا اظہار کیا کہ بھارت کی ناری شکتی سائنس، خلائی تحقیق اور اختراعات جیسے شعبوں میں اپنی نمایاں شناخت قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت نہ صرف نئے مواقع پیدا کر رہی ہے بلکہ ملک بھر میں ترقی کے منظرنامے کو بھی نئی سمت دے رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت سیلف ہیلپ گروپس کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے، جو خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ناری شکتی ملک کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ذریعے ہر شعبے میں ماں بھارتی کا وقار بلند کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں کہا:
‘‘گزشتہ 12 برسوں کے دوران این ڈی اے حکومت نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کیا ہے، اور اس کے نتائج مختلف شعبوں میں واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔
مالی شمولیت، کاروباری سرگرمیوں، تعلیم، صحت، صفائی، رہائش، کھیل، سائنس اور حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں خواتین نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔
این ڈی اے حکومت کی تمام کوششیں وقار، مواقع کی فراہمی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی ہیں۔ ان اقدامات نے ایسا ماحول فراہم کیا ہے جہاں خواتین اپنی مکمل صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں مزید مضبوط کردار ادا کر رہی ہیں۔
#12YearsOfNariShakti ’’
Over the last 12 years, the NDA Government has worked to further women-led development. And, this is visible across sectors.
From financial inclusion and entrepreneurship to education, healthcare, sanitation, housing, sports, science and governance, women are playing a…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2026
‘‘مجھے اس بات پر خاص طور پر خوشی ہے کہ بھارت کی ناری شکتی سائنس، خلائی تحقیق اور اختراعات جیسے شعبوں میں اپنی نمایاں شناخت قائم کر رہی ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں ان کی بڑھتی ہوئی شمولیت نئے مواقع پیدا کر رہی ہے اور ملک بھر میں ترقی کے منظرنامے کو نئی جہت دے رہی ہے۔ ہماری حکومت سیلف ہیلپ گروپس کی فعال طور پر معاونت کر رہی ہے، جو خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
#12YearsOfNariShakti’’
I am particularly happy to see India’s Nari Shakti make a mark in sectors like science, space and innovation. Their growing participation in emerging fields such as drone technology is opening new avenues of opportunity and transforming development landscape across the nation.…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2026
‘‘بھارت کی ناری شکتی ملک کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ آج ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ذریعے ہر شعبے میں ماں بھارتی کا وقار بلند کر رہی ہیں۔
ناری ترَیلوکیہ جننی
ناری ترَیلوکیہ روپنی۔
ناری تری بھونادھارا
ناری شکتی سوروپنی॥
#12YearsOfNariShakti’’
خاتون ، تینوں جہان کی ماں ہے۔ وہ تینوں جہان کی حقیقی صورت ہے۔ وہ پوری کائنات کی بنیاد ہے اور قوت و طاقت کا حقیقی مظہر ہے۔
भारत की नारीशक्ति राष्ट्र निर्माण की आधारशिला है। हमारी माताएं, बहनें और बेटियां आज हर क्षेत्र में अपनी अद्भुत प्रतिभा और कौशल से मां भारती का गौरव बढ़ा रही हैं।
नारी त्रैलोक्यजननी
नारी त्रैलोक्यरूपिणी।नारी त्रिभुवनाधारा
नारी शक्तिस्वरूपिणी॥#12YearsOfNariShakti pic.twitter.com/066kcm5GaV— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2026
****
) ش ح ۔ع ح۔ص ج)
U.No. 8327
Over the last 12 years, the NDA Government has worked to further women-led development. And, this is visible across sectors.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2026
From financial inclusion and entrepreneurship to education, healthcare, sanitation, housing, sports, science and governance, women are playing a…
I am particularly happy to see India’s Nari Shakti make a mark in sectors like science, space and innovation. Their growing participation in emerging fields such as drone technology is opening new avenues of opportunity and transforming development landscape across the nation.…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2026
भारत की नारीशक्ति राष्ट्र निर्माण की आधारशिला है। हमारी माताएं, बहनें और बेटियां आज हर क्षेत्र में अपनी अद्भुत प्रतिभा और कौशल से मां भारती का गौरव बढ़ा रही हैं।
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2026
नारी त्रैलोक्यजननी
नारी त्रैलोक्यरूपिणी।
नारी त्रिभुवनाधारा
नारी शक्तिस्वरूपिणी॥#12YearsOfNariShakti pic.twitter.com/066kcm5GaV