Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  مردوں کے شاٹ پُٹ ایف 57 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر شبھم جویال کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 57 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر شبھم جویال کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے شبھم جویال کی بہترین تکنیک اور کھیل کے تئیں ان کے عزم کی ستائش کی۔

جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ کامیابی انہیں مزید بڑی کامیابیو ں کی جانب لے جائے گی، وزیر اعظم نے انہیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات سے نوازا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛a

’’دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 57 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے والے شبھم جویال پر بہت فخر ہے۔  ان کی شاندار تکنیک اور کھیل کے تئیں ان کا عزم قابل ستائش ہیں۔ دعا کرتا ہوں کہ یہ کامیابی ان کی مستقبل کی کوششوں میں انہیں مزید بڑی کامیابیوں کی جانب لے جائے۔

# سی ڈبلیو جی 2026‘‘

 

 

***

ش ح –ا ب ن

U.No:1132