پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن درشٹی کی کامیاب لانچنگ پر گیلیکس آئی کے بانیوں اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گیلیکس آئی کا مشن درشٹی ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک بڑی کامیابی ہے ۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دنیا کے پہلے آپٹو ایس اے آر سیٹلائٹ اور ہندوستان میں نجی طور پر تیار کردہ سب سے بڑے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ نوجوانوں کے اختراع اور ملک کی تعمیر کے جذبے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے گیلیکس آئی کے بانیوں اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’گیلیکس آئی کا مشن درشٹی ہمارے خلائی سفر میں ایک بڑی کامیابی کی نشان دہی کرتا ہے۔ دنیا کے پہلے آپٹو ایس اے آر سیٹلائٹ اور ہندوستان میں نجی طور پر تیار کردہ سب سے بڑے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ ہمارے نوجوانوں کے اختراع اور ملک کی تعمیر کے جذبے کا ثبوت ہے ۔
گیلیکس آئی کے بانیوں اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ‘‘
Mission Drishti by GalaxEye marks a major achievement in our space journey. The successful launch of the world’s first OptoSAR satellite and the largest privately-built satellite in India is a testament to our youth’s passion for innovation and nation-building.
Heartiest…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 3, 2026
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 6588