Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2026 کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

وزیر اعظم نے ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2026 کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2026 کی افتتاحی  تقریب سے اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں کہا:

’’ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026 سے خطاب کیا۔

بھارت کے شاندار فن ٹیک سفر اور یو پی آئی کی کامیابی پر بات کی۔

 میں نے اپیل کی کہ:

یو پی آئی کے عالمی دائرۂ کار کو مزید وسعت دی جائے۔

فن ٹیک کورقم کی  ادائیگیوں سے آگے بڑھا کر قرض، بیمہ، بچت، سرمایہ کاری اور پنشن کے شعبوں تک  پہنچایا جائے۔

ایجنٹک اےآئی، ٹوکنائزیشن اور کوانٹم ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

اعلیٰ معیار کی سائبر سکیورٹی اور اخلاقی اصولوں پر مبنی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

فن ٹیک صارفین کے تحفظ کے اشاریے کو مزید مضبوط بنایا جائے اور اختراع کو فروغ دیا جائے۔‘‘

’’بھارت کی ریفارم ایکسپریس کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی۔‘‘

’’بھارت کے فن ٹیک شعبے کے لیے چار ترجیحات پیش کیں۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 3181