پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز مصنف، مفکر اور دانشور جناب بلبیر پُنج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بلبیر پنج جی ایک کثیر التصانیف مصنف، مفکر اور عوامی دانشور تھے جنہوں نے صحافت کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں بڑے پیمانے پر پڑھی جاتی تھیں اور ان میں قومی احیاء کے لیے ان کا گہرا جذبہ جھلکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جناب پُنج کی پارلیمانی تقاریر حقائق اور علمی نظریات سے بھرپور ہوتی تھیں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا:
“جناب بلبیر پُنج جی ایک ممتاز مصنف، مفکر اور عوامی دانشور تھے۔ انہوں نے میڈیا کی دنیا میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ ان کی تحریریں عوامی حلقوں میں مقبول تھیں، جو قومی تعمیرِ نو کے تئیں ان کے مضبوط جذبے کی عکاسی کرتی تھیں۔ ان کی پارلیمانی مداخلتیں حقائق اور نظریات سے مالا مال ہوتی تھیں۔
بلبیر پُنج جی نے بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک کام کیا، خاص طور پر طلبہ، پیشہ ور افراد، اسکالرز اور دانشوروں کے درمیان۔ وہ گجرات سمیت مختلف ریاستوں کے انچارج بھی رہے۔ ان کے ساتھ اس دور کی ملاقاتیں اور گفتگو آج بھی یاد ہیں۔ ان کے انتقال سے دلی دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔”
Shri Balbir Punj Ji was a prolific writer, thinker and public intellectual. He made a rich contribution to the world of media. His writings were widely read, reflecting his strong passion towards national regeneration. His Parliamentary interventions were rich in facts and… pic.twitter.com/ZVsZ9Np8Iv
— Narendra Modi (@narendramodi) April 18, 2026
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
U : 6031

बलबीर पुंज जी एक प्रसिद्ध लेखक होने के साथ-साथ प्रखर विचारक और सम्मानित बुद्धिजीवी थे। मीडिया के क्षेत्र में उनका योगदान बहुत सराहनीय रहा है। लोग उनकी लेखनी के कायल थे, जिससे राष्ट्र निर्माण के प्रति उनकी गहरी प्रतिबद्धता परिलक्षित होती थी । उनके संसदीय भाषणों में तथ्यों और… pic.twitter.com/SOirA8gDJe
— Narendra Modi (@narendramodi) April 18, 2026