Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو گلہائے عقیدت نذر کیے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو راج گھاٹ اور سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری جی کو وجے گھاٹ پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔

جناب مودی نے کہا کہ سادگی، شجاعت اور ملک کے تئیں خدمت سے عبارت ان کی زندگیاں پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے نظریات اور بھارت کی ترقی کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم ہمیشہ مشعل راہ بنے رہیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

’’مہاتما گاندھی کو راج گھاٹ پر اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو وجے گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

سادگی، شجاعت اور ملک کے تئیں ان کی خدمت سے عبارت ان کی زندگیاں پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہیں گی۔

ان کے نظریات اور بھارت کی ترقی کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ بنے رہیں گے۔‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4516