Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ’میک اِن انڈیا‘ کے 12 سال مکمل ہونے پر اس کے اثر کو اجاگر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس کی حصولیابیوں اور اثرات کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مذکورہ پہل کے نتیجے میں بھارت میں زیادہ اشیاء تیار ہو رہی ہیں، بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت سے برآمدات بھی بڑھی ہیں۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا  کہ یہ تبدیلی مختلف شعبوں میں واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’بھارت میں مزید پیداوار۔

بھارت میں مزید سرمایہ کاری۔

بھارت سے مزید برآمدات۔

مختلف شعبوں میں نظر آنے والی ایک بڑی تبدیلی!

#12YearsOfMakeInIndia ‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش  م-ع ن)

U. No. 4072