پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نائب صدر جمہوریہ ہند تھیرو سی پی رادھاکرشنن جی کا، ان کی جانب سے دی گئی مبارکباد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے عوام کا اعتماد اور آشیرواد انہیں ملک کی خدمت کے لیے مزید سخت محنت کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ تمام تر کوششوں کو وکست بھارت کی تعمیر کے مقصد سے رہنمائی ملتی رہے گی، جو خوشحال ہو اور جسے ہمارے تہذیبی ورثے پر فخر ہو۔ وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ اہل وطن کے خوابوں اور امنگوں کی تکمیل میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’نائب صدر جمہوریہ تھیرو سی پی رادھاکرشنن جی، مبارکباد کے لیے آپ کا شکریہ۔
بھارت کے لوگوں کا اعتماد اور آشیرواد مجھے ملک کی خدمت میں مزید محنت کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔ میری تمام تر کوششیں ایک ایسے وکست بھارت کی تعمیر کے مقصد سے رہنمائی کرتی رہیں گی جو خوشحال ہو اور جسے ہماری تہذیبی وراثت پر فخر ہو۔ اپنے ہم وطنوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
@VPIndia
@CPR_VP‘‘
Thank you for your warm wishes, Vice President Thiru CP Radhakrishnan Ji.
The trust and blessings of the people of India inspire me to work harder in service of the nation. All my efforts will continue to be guided by the aim of building a Viksit Bharat that is prosperous and… https://t.co/8oyaEfTaF5
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8240