Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے نیدرلینڈس کے وزیر اعظم کے ساتھ رسمی بات چیت کا اہتمام کیا

وزیر اعظم نے نیدرلینڈس کے وزیر اعظم کے ساتھ رسمی بات چیت کا اہتمام کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیدرلینڈس کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روب جیٹن کے ساتھ ہیگ میں نیدرلینڈس کے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ (کیٹشوئس) میں رسمی بات چیت کا اہتمام کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-نیدرلینڈس تعلقات کو مضبوط بنانے پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ مشترکہ اقدار اور اعتماد کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے ہم آہنگی اور بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتے ہوئے، رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو “اسٹریٹجک پارٹنرشپ” تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، ابھرتی ہوئی اور اہم ٹیکنالوجیز، میری ٹائم سیکٹر، قابل تجدید توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے ایک پرجوش روڈ میپ کو اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔ کاروبار، سرمایہ کاری، ٹکنالوجی اور اختراعی شراکت کو بڑھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، رہنماؤں نے کہا کہ ہندوستانی ترقی کی کہانی کے ذریعہ پیش کردہ مواقع ڈچ کمپنیوں کے لیے امید افزا کاروباری امکانات پیش کرتے ہیں۔

دونوں رہنمائوں نے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں سے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈبلیو اے ایچ [پانی، زراعت اور صحت] میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے بڑے پیمانے پر پانی کے منصوبوں پر تعاون کے ذریعے پانی پر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ وزرائے اعظم نے حفظانِ صحت کی تحقیق، ڈیجیٹل صحت، زراعت اور خوراک کی حفاظت سمیت کلیدی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا خیرمقدم کیا۔

بات چیت کے دوران رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کو اہمیت دی۔ ہندوستان-یورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کی تبدیلی کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے اس پر جلد دستخط اور عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اہم معدنیات میں ہندوستان-ہالینڈ کا تعاون لچکدار سپلائی چین کی حمایت کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں بشمول اے آئی اور سیمی کنڈکٹرس میں زیادہ تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل ہیکاتھون کے انعقاد کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ قابل تجدید توانائی میں تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کرتے ہوئے، انہوں نے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے گرین ہائیڈروجن، بائیو فیول، گرین شپنگ اور میری ٹائم لاجسٹکس میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے اعلیٰ تعلیم میں نقل و حرکت کی شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کیے گئے نئے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے نالندہ یونیورسٹی اور گروننگن یونیورسٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خصوصی طور پر نوٹس لیا۔

دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے 11ویں صدی کی چولا عہد کی پلیٹوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہالینڈ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس سلسلے میں، دونوں رہنماؤں نے لیڈن یونیورسٹی کی لائبریری اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے درمیان تعاون کا بھی خیر مقدم کیا، جس سے ان تاریخی نوادرات کے بارے میں علم کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سرکاری بات چیت کے بعد ٹیکنالوجی، گرین انرجی، تجارت، نقل و حرکت، ڈبلیو اے ایچ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں 14 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس دورے کے موقع پر ایک مشترکہ بیان [لنک] کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ [لنک] کا روڈ میپ بھی اپنایا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم جیٹن کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

بھارت اور نیدرلینڈس مشترکہ جمہوری اقدار اور متنوع شعبوں میں کثیر جہتی تعاون پر مبنی مضبوط دو طرفہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا نیدرلینڈس کا دورہ اس شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7164