پی ایم انڈیا
نئی دہلی،21/ اکتوبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پولیس کے یوم یادگار کے موقع پر نیشنل پولیس میموریل قوم کے نام وقف کیا۔
وزیر اعظم نے آفات کا سامنا کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کو اعزاز بخشنے کے لیے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام پر یک ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔ آفات کے بعد لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے کئے گئے بہادری اور ہمت کے مظاہرے کے اعتراف میں ہر سال اس ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
جناب نریندر مودی نے نیشنل پولیس میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے ہاٹ اسپرنگز واقعے میں بچ جانے والے تین ارکان کو اعزاز سے سرفراز کیا۔ انھوں نے نیشنل پولیس میموریل کے میوزیم کا افتتاح بھی کیا اور وزیٹرز بک پر دستخط بھی کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قوم کی خدمت کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور قربانی کو سلام کیا۔ انھوں نے ان پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کیا جنھوں نے ہاٹ اسپرنگز، لداخ میں بہادری سے لڑائی کی اور ان کے خاندان اور احباب کے لیے احترام کا اظہار کیا۔
نیشنل پولیس میموریل کو قوم کے نام وقف کرنے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میموریل کے وسط میں لگائی گئی لاٹھ پولیس دستوں کی صلاحیت، حوصلے اور خدمت کے جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل پولیس میموریل سے تعلق رکھنے والی ہر ایک شے شہریوں کو تحریک دے گی اور انھیں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کی بہادری سے متعارف کراتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو امن، سکیورٹی اور خوشحالی قائم ہے وہ پولیس، نیم فوجی اور مسلح افواج کی قربانیوں اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ہی ممکن ہو پائی ہے۔ وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورسیز اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورسز کی خدمات اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔
نیشنل پولیس میموریل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس میموریل کو این ڈی اے حکومت نے ترجیح دی ہے اور وقت پر کام مکمل ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ میموریل حکومت کے اس نظریئے کی عکاسی کرتا ہے کہ قوم کی تعمیر میں کلیدی رول ادا کرنے والے لوگوں کا زیادہ سے زیادہ احترام کیا جانا چاہیے۔
ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے پولیس دستوں سے کہا کہ وہ روزانہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں ٹیکنالوجی اور اختراع اختیار کریں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پولیس دستوں کی جدیدکاری کی اسکیم (ایم پی ایف) کا ذکر کیا جو ٹیکنالوجی، جدید مواصلاتی نظام اور جدید ہتھیاروں کے ذریعہ پولیس دستوں کی جدید کاری کا کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس دستوں کو پولیس اور معاشرے کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنے میں ایک بڑا رول ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے لیے پولیس دستوں کو پولیس اسٹیشنوں کو اور زیادہ عوام دوست بنانا ہوگا۔
نیشنل پولیس میموریل میں ایک وسطی لاٹھ، ایک دیوار شجاعت، جس پر اپنے فرض کی ادائیگی کے لیے اپنی جان کی قربا نی دینے والےپولیس اہلکاروں کے نام کندہ ہیں۔ اور ایک جدید ترین میوزیم شامل ہے، جو شہید پولیس اہلکاروں کی یاد کے نام وقف کیا گیا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ ا گ ۔ را ۔ 21 – 10 – 2018)
U. No. 5406
Tributes to our brave police personnel. Dedicating to the nation the National Police Memorial. https://t.co/yp49snY5EN
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2018
Today, on #PoliceCommemorationDay, PM @narendramodi inaugurated the National Police Memorial in Delhi.
— PMO India (@PMOIndia) October 21, 2018
He paid tributes to the policemen and policewomen serving India.
He also paid homage to all those police personnel who lost their lives in the line of duty. pic.twitter.com/BKCz4CQIwu
During the programming marking #PoliceCommemorationDay and the inauguration of the National Police Memorial, PM @narendramodi also inaugurated a museum in the same complex as the memorial. pic.twitter.com/Avc8SwFdxk
— PMO India (@PMOIndia) October 21, 2018
Today, we not only dedicate the National Police Memorial to the nation but also salute our police personnel for their service.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2018
I am sure this Memorial will stand as a reminder of the courage and sacrifice of policemen and policewomen, who keep the nation safe. pic.twitter.com/H6mQ2zydkM
Had the opportunity to interact with surviving members of the Hot Springs incident.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2018
The bravery of those associated with the incident will never be forgotten. pic.twitter.com/lG8f1XGLQh
Whenever an unfortunate disaster strikes, it is our police personnel who are working round the clock, at the forefront of rescue and relief operations. Proud of them! pic.twitter.com/Oqirw4i5FW
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2018
Made a special announcement at the National Police Memorial. pic.twitter.com/ExJPBAmYET
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2018