Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ویر ساورکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویرساورکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیا، اور ان کی شجاعت، حب الوطنی اور سماجی اصلاح میں ان کے تعاون کے لیے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عظیم انقلابی اور سرکردہ قوم پرست مفکر  اپنی شجاعت، ذہانت اور حب الوطنی کے جذبے سے ملک کی ہر پیڑھی کو ترغیب فراہم  کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے سنسکرت میں ایک سبھاشتم ساجھا کیا-

अनन्तोद्भूतभूतौघसङ्कुले भूतलेऽखिले।

शस्त्रे शास्त्रे त्रिचतुराश्चतुरा यदि मादृशाः।।

سبھاشتم یہ بتاتا ہے کہ اس دنیا میں، لوگوں کو ان کے علم یا ان کی طاقت کے لیے جانا جاتا ہے، تاہم بہت کم ایسی پرسکون اور عظیم شخصیات ہوتی ہیں جن کے پاس دانش مندی اور شجاعت دونوں ہوتی ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’ویر ساورکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کر رہا ہوں۔ ان کی شجاعت اور حب الوطنی لوگوں کو ہمیشہ ترغیب فراہم کرتی رہیں گی۔ ان کی ذہانت اور سماجی اصلاح پر ان کا زور بھی قابل ذکر ہے۔‘‘

INSERT X

’’عظیم انقلابی شخصیت اور سرکردہ قوم پرست مفکر ویر ساورکر جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں! شجاعت اور دانش مندی سے سرشار ان کی شخصیت ملک کی ہر پیڑھی کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔‘‘

अनन्तोद्भूतभूतौघसङ्कुले भूतलेऽखिले।

शस्त्रे शास्त्रे त्रिचतुराश्चतुरा यदि मादृशाः।।

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7654