Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے تغیر پذیر اثرات   کونمایاں کرنے  والا ایک مضمون شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور کھانا پکانے کی صاف ستھری توانائی کو یقینی بنانے میں پردھان منتری اجولا یوجنا کے  یکسر تبدیلی لانے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ مضمون میں ایک بڑی تبدیلی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ، جہاں خواتین کو اب محض پالیسی سے مستفید ہونے والوں کے طور پر نہیں ، بلکہ اس کے نقطہ آغاز کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مرکزی وزیر جناب @dpradhanbjp لکھتے ہیں کہ پردھان منتری اجولا یوجنا ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے ، جہاں خواتین کو پالیسی کے مستفیدین کے طور پر نہیں ، بلکہ اس کے نقطہ آغاز کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔

اس پروگرام نے ایل پی جی کوریج کو وسعت دی اور 10 کروڑ سے زیادہ خواتین تک سبسڈی کی منتقلی کا ہدف حاصل کیا ۔  کھانا پکانے کے لیئے صاف ستھری توانائی  کی طرف منتقلی نے گھریلو فضائی آلودگی کو کم کیا ہے اور تندرستی کو بہتر بنایا ہے ۔  اب توجہ مسلسل استعمال ، استطاعت اور انصاف پر مبنی توانائی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے ۔

اس بصیرت انگیز مضمون کو ضرور پڑھیں! ‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6542