Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے بھارتی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولمپکس کھیلوں میں آج کانسے کا تمغہ جیتنے کےلیے بھارتی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے ان کے ہنر ، استقامت اور ٹیم جذبے کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایک کارنامہ جسے آنے والی پیڑھیاں یاد رکھیں گی!

بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس میں سرخرو ہوئی اور اس نے کانسے کا تمغہ جیتا! یہ فتح اور بھی زیادہ خاص ہے کیونکہ  یہ اولمپکس میں ان کا دوسرا مسلسل تمغہ ہے۔

ان کی کامیابی دراصل ہنر، استقامت اور ٹیم جذبے کی فتح ہے۔ انہوں نے بے پناہ تحمل اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کو مبارکباد۔

ہر بھارتی ہاکی کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہے اور یہ حصولیابی اس کھیل کو ہمارے ملک میں نوجوانوں کے درمیان مزید مقبول عام بنائے گی۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9594