پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’پی ایم سواندھی‘ اسکیم کے چھ سال مکمل ہونے پر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ملک بھر کے ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کی زندگیوں کو بدلنے میں اس کے کردار کو نمایاں کیا۔
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اس اسکیم نے بے شمار ریڑھی بانوں کے لیے بغیر کسی ضمانت کے قرضے کے حصول، مالیاتی شمولیت اور ترقی کے نئے مواقع کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پی ایم سواندھی‘ ایک ایسی اسکیم ہے جس کی بنیاد بھروسے، وقار اور خود مختاری پر قائم ہے۔
تمام مستفید ہونے والوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کے پختہ عزم اور کاروباری صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششیں ملکی معیشت کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک تحریر میں وزیر اعظم نے کہا:
’’آج ہم ’پی ایم سواندھی‘ کے چھ سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی اسکیم ہے جس نے بغیر کسی ضمانت کے قرضے کی فراہمی، مالیاتی شمولیت اور ترقی کے نئے مواقع کو یقینی بنا کر بے شمار ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کی زندگیوں کا رخ بدل دیا ہے۔ یہ اسکیم سراسر بھروسے، وقار اور خود مختاری کا مظہر ہے۔ میری طرف سے ان تمام مستفید ہونے والوں کے لیے نیک تمنائیں جن کا پختہ عزم اور کاروباری جذبہ ہماری ملکی معیشت کو مسلسل مستحکم کر رہا ہے۔‘‘
Today we mark #6YearsofPMSVANidhi, a scheme which has transformed the lives of countless street vendors by ensuring access to collateral-free credit, financial inclusion and new opportunities for growth. This scheme is all about trust, dignity and empowerment. My best wishes to… https://t.co/M4N8J9UoqK
— Narendra Modi (@narendramodi) June 1, 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 7803