Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک کثیر رخی شخصیت کے حامل تھے اور وہ موسیقی اور شاعری میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کثیر رخی شخصیت کے حامل  تھے اور انہوں نے علمی و فکری دنیا میں گہرے اثرات مرتب کیے۔ انہیں موسیقی اور شاعری میں بھی بہت دلچسپی تھی۔ ان کے کاموں اور تخلیقات کی آئندہ برسوں تک  ستائش ہوتی رہے گی۔ بھارت کی تاریخ کے تحفظ ، خصوصاً جدوجہد آزادی  کے دوران، اور بھارت-فرانس تعلقات کو عمیق بنانے کی ان کی کوشش بھی  اتنی ہی قابل ذکر تھی۔ ان کے دنیا سے رخصت ہو جانے پر دُکھ ہوا۔ ان کے کنبے اور دوستوں   سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن-ر ا)

U.No:3242