Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے اور اس کے فوائد پر ایک مضمون کا اشتراک کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کیا ۔

مضمون میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدہ ہندوستانی برآمدات پر محصولات کو ہٹاتا ہے، محنت کرنے والے شعبوں کو فروغ دیتا ہے اورایم ایس ایم ایز کو مضبوط کرتا ہے۔ساتھ ہی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ زراعت اور ڈیری جیسے شعبے مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ اس مضمون  میں مزید روشنی ڈالی گئی ہے کہ یہ معاہدہ طلباء اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے مواقع کو وسعت دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار اور سرمایہ کاری کے وعدوں کی حمایت بھی کرتا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’مرکزی وزیرجناب PiyushGoyal@ نے وضاحت کی کہ کس طرح ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے ہندوستانی برآمدات پر محصولات کو ہٹاتا ہے، محنت کرنے والے شعبوں کو فروغ دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ زراعت اور ڈیری جیسے شعبے مکمل طور پر محفوظ رہیں،ایم ایس ایم یز کو مضبوط کرتا ہے۔

ایف ٹی اے زرعی پیداوار اور سرمایہ کاری کے وعدوں کے لیے تعاون کے ساتھ ساتھ طلباء اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے لیے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

*****

 

 ( ش ح ۔ م ح۔ع د)

U. No. 6367