Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ہندوستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی  ڈیپ ٹیک صلاحیتوں پر روشنی ڈالنے والا ایک مضمون شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج زوہو کے چیف سائنٹسٹ جناب سریدھر ویمبو کا ایک مضمون شیئر کیا ، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح ہندوستان کی تیزی سے ترقی کرتی  ہوئی ڈیپ ٹیک صلاحیتوں اور اس شعبے میں  وزیر اعظم کے وژن اور عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ مضمون میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ سیمی کنڈکٹر ، خلا ، دفاع اور مصنوعی ذہانت  ہندوستان کی تکنیکی صلاحیتوں  اور مہارت کو فروخت دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ہندوستان اب مشکل اور پیچیدہ ٹیکنالوجی کے دور میں خود سیکھنے اور اپنی صلاحتیں خود تیار کرنے کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

“” @zoho کے چیف سائنٹسٹ ، جناب @svembu لکھتے ہیں کہ ہندوستان کی تیزی سے ترقی کرتی  ہوئی ڈیپ ٹیک صلاحیتوں  وزیر اعظم نریندرمودی کے وژن اور عزم کی مرہون منت ہیں۔

وہ اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ سیمی کنڈکٹر ، خلائی شعبہ، دفاع اور مصنوعی ذہانت ہندوستان کی صلاحتیوں اور تکنیکی مہارت کو فروغ دے رہے ہیں اور ہندوستان اب ٹیکنالوجی کے پیچیدہ شعبوں میں خود سیکھنے اور آگے بڑھنے کا انتخاب کر رہا ہے۔

*****

ش ح ۔ت ف۔ خ م

U. No.3712