پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیزی سے غیر معمولی رفتار حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر ٹرنک نے بھارت میں تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے (30 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے اور 5 گیگا واٹ (جی ڈبلیو)کی ڈیٹا سینٹر گنجائش تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ بھارت کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبے میں اب تک کی سب سے بڑی مجوزہ سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے۔
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اس نوعیت کی سرمایہ کاریاں بھارت کی حیثیت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت (اےآئی) کے عالمی مرکز کے طور پر نمایاں طور پر مضبوط کریں گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پیش رفت نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے گی بلکہ مقامی سپلائی چینز کو بھی سہارا دے گی اور جدت پر مبنی ترقی کو تیز کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کا مستقبل تیزی سے بھارت میں تشکیل پا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
بھارت کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا سفر غیر معمولی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ایئر ٹرنک نے بھارت میں تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے (30 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے اور 5 گیگا واٹ کی ڈیٹا سینٹر صلاحیت تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھارت کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبے میں اب تک کی سب سے بڑی مجوزہ سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے۔
اس نوعیت کی سرمایہ کاریاں بھارت کی حیثیت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مضبوط کریں گی، جبکہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گی، مقامی سپلائی چینز کو سہارا دیں گی اور جدت پر مبنی ترقی کو تیز کریں گی۔
یہ واضح ہے کہ دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کا مستقبل تیزی سے بھارت میں تشکیل پا رہا ہے!
India’s digital infrastructure journey is gathering remarkable momentum.
AirTrunk has announced plans to invest around Rs. 3 lakh crore ($30 billion) in India, and develop 5 GW of data centre capacity. This is among the largest proposed investments in the country’s digital… pic.twitter.com/ZW82nneN5x
— Narendra Modi (@narendramodi) June 5, 2026
*************
ش ح ۔ ش ت۔ ر ب
U. No.8024