پی ایم انڈیا
جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میخواں اور جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب رابرٹ فیکو کی دعوت پر، میں 13 سے 18 جون 2026 تک فرانس اور جمہوریہ سلوواکیہ کا دورہ کر رہا ہوں۔
بھارت کے اسٹریٹجک ویژن میں فرانس کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اس سال کے شروع میں، صدر میخواں نے بھارت کا دورہ کیا تھا اور ہم نے اپنے تعلقات کو ایک ‘اسپیشل گلوبل اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کے درجے تک پہنچایا تھا۔ نیس میں جب میں جناب میخواں سے ملاقات کروں گا، تو ہم فروری کے بعد سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور اپنے تعاون کے اگلے اقدامات کا خاکہ تیار کریں گے۔ میں باہمی مفاد کے اہم عالمی مسائل پر بھی ہماری بات چیت کا منتظر ہوں۔
نیس میں، میں 14 جون 2026 کو صدر میخواں کے ساتھ مل کر ‘بھارت انوویٹس کا افتتاح کرنے کے لیے بھی بے تابی سے منتظر ہوں۔ یہ سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی تقریب، جو ‘انڈیا-فرانس ایئر آف انوویشن’ (ہند-فرانس جدت طرازی کا سال) کے پس منظر میں منعقد ہو رہا ہے، بھارت کے سب سے امید افزا اسٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاری سے جوڑے گا اور بھارت کے اعلیٰ تعلیم کے ماحولیاتی نظام سے ابھرنے والی ایجادات کے لیے ایک بڑے ایکسیلیریٹر کے طور پر کام کرے گا۔
نیس سے، میں 14 سے15 جون 2026 تک سرکاری دورے کے لیے جمہوریہ سلوواکیہ کا سفر کروں گا، جو 1993 میں سلوواکیہ کی آزادی کے بعد سے کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔ یہ تاریخی دورہ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں موجود مضبوط رفتار کو مزید آگے بڑھائے گا۔ میں براٹیسلاوا میں صدر پیلیگرینی اور وزیر اعظم فیکو کے ساتھ بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔ مجھے سلوواکیہ کے کاروباری رہنماؤں سے بات چیت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ انڈیا-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، یہ دورہ یورپی یونین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت بخشے گا، جس کا سلوواکیہ ایک اہم اور قابل قدر رکن ہے۔
سلوواکیہ سے، میں ایویان کا سفر کروں گا، جہاں میں 16 اور 17 جون 2026 کو جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ جی-7 میں ہندوستان کی موجودگی اس اعتماد کی عکاس ہے جو ہمارے شراکت دار ہم پر رکھتے ہیں اور یہ ہمارے بڑھتے ہوئے عالمی قد کاٹھ کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ لگاتار آٹھواں جی-7 سربراہی اجلاس ہے جس میں ہندوستان کو مدعو کیا گیا ہے۔ جی-7 میں، بھارت نہ صرف اپنی بات رکھے گا، بلکہ یہ عالمِ جنوب کی امنگوں کو بھی آواز دے گا۔
میں 18 جون 2026 کو پیرس میں فرانس کے اپنے دورے کا اختتام کروں گا جہاں میں صدر میخواں کے ساتھ ‘ویوا ٹیک 2026’ میں شرکت کروں گا۔ ‘ویوا ٹیک’ ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کا یورپ کا سب سے اہم اجتماع ہے، اور اس ایڈیشن میں ہندوستان کا سب سے بڑا قومی پویلین ہوگا، جو ہندوستانی اور یورپی جدت طرازی کے ماحولیاتی نظام کے درمیان شراکت داری کے بے پناہ امکانات کی ایک موزوں علامت ہے۔ میں پیرس میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں، جو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ فرانس اور جمہوریہ سلوواکیہ کے میرے دورے یورپ اور جی-7 دونوں کے ساتھ بھارت کی گہری وابستگی کو مضبوط کریں گے، اور براعظم یورپ اور اس سے آگے تک ہماری شراکت داری کے افق کو وسیع کرنے کے ہمارے پختہ عزم کی عکاسی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 8560 )
PM @narendramodi embarks on a two-nation visit to France and Slovakia. pic.twitter.com/b9RklXSopM
— PMO India (@PMOIndia) June 13, 2026
Over the next few days, I will be in France and Slovakia to attend various programmes, including bilateral talks, multilateral engagements and interaction with the Indian diaspora. The focus will be on boosting economic as well as cultural linkages.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2026
The visit will begin with…
On 16th and 17th June I will be in Evian to participate in the G7 Summit. I will be interacting with various world leaders and discussing a wide range of subjects. India will always focus on giving voice to the aspirations of the Global South.@G7
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2026
I will be in Paris on the 18th, where I will be attending VivaTech 2026 along with President Macron. I am glad to be attending one of Europe’s important gatherings for tech and innovation. On the same day, I also look forward to interacting with the Indian community of France.…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2026