Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کا مقبول گلوکارہ سُمن کلیان پور کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مقبول گلوکارہ محترمہ سُمن کلیان پور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سُمن کلیان پور جی کی رحلت سے انہیں شدید رنج پہنچا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اُن کی سریلی آواز اور دل گداز گلوکاری نے بھارت کی ثقافتی دنیا کو مالامال کیا اور انہوں نے اپنے گیتوں کے ذریعے موسیقی کے شائقین اور بھارتی سنیما کے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک تحریر میں جناب مودی نے کہا:

’’مقبول گلوکارہ سُمن کلیان پور جی کے انتقال سے شدید رنج پہنچا ہے۔ ان کی سریلی آواز اور دل گداز گلوکاری نے بھارت کی ثقافتی دنیا کو مالامال کیا اور انہوں نے اپنے گیتوں کے ذریعے موسیقی کے شائقین اور بھارتی سنیما کے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ ان کے اہل خانہ اور تمام مداحوں سے دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 7805