Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کل ناری شکتی پرسکار یافتگان سے بات چیت کریں گے


 

نئی دہلی، 08  مارچ 2020 / وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی کل لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں ناری شکتی پرسکار یافتگان  سے بات چیت کریں گے۔

اس کے علاوہ ، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ، کل وزیر اعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ #SheInspiresUs کو کامیاب خواتین چلائیں گی۔

صدر جمہوریہ ٔ ہند کل صبح راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں ناری شکتی پرسکار  پیش کریں گے۔

یہ قومی ایوارڈز ہر سال خواتین ، خصوصی طور پر محروم اور کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین  کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں  قابل ستائش کام کرنے والے افراد ، گروپوں ، اداروں کو ان کے نمایا ں کارناموں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔

U-1112