Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فون کال موصول ہوا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج جمہوریہ ازبکستان کے صدر، جناب شوکت مرزیوئیف کی طرف سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

صدر مرزیوئیف نے ہندوستان کے آئندہ 79 ویں یوم آزادی پر وزیر اعظم اور ہندوستان کے عوام کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، رابطے، صحت، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کے کئی اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے باہمی مفاد کی علاقائی اور عالمی امورکی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور ہندوستان اور وسطی ایشیا کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔

…………………………..

(ش ح ۔ م ع۔ ت ح)

U. No. : 4639