Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کو جمہوریہ سلوواکیہ کے سب سے بڑے قومی اعزاز ”آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس” سے نوازا گیا

وزیر اعظم کو جمہوریہ سلوواکیہ کے سب سے بڑے قومی اعزاز ”آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس” سے نوازا گیا


جمہوریہ سلوواکیہ کے صدر محترم جناب پیٹر پیلیگرینی نے ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سلوواکیہ کے سب سے بڑے قومی اعزاز “دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس” سے نوازا۔

وزیر اعظم نے اس اعزاز پر سلوواکیہ کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستان کے 140 کروڑ (1.4 بلین) عوام کی مخلصانہ کوششوں اور ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو خراج تحسین ہے۔

اس اعزاز کو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، بھروسے اور گہری وابستگی کی علامت قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کی آنے والی نسلوں کو اپنے اس خاص دوستانہ رشتے کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دے گا۔

****

ش ح۔ م ش ع ۔ ج

Uno-8666