Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کو کناناسکس میں جی 7 سربراہی اجلاس کی دعوت کے لیے کینیڈین وزیر اعظم مسٹر مارک کارنی کا فون آیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو کینیڈا کے وزیر اعظم مسٹر مارک کارنی کا فون آیا۔

بات چیت کے دوران، جناب مودی نے کینیڈا کے وزیر اعظم، مسٹر مارک کارنی کو ان کی حالیہ انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں جی 7 سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے تعلقات کو تسلیم کیا اور باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی رہنمائی میں نئے جوش کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ وہ چوٹی کانفرنس میں ان کی ملاقات کے منتظر ہیں۔

ایک ایکس پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا؛

کینیڈا کے وزیر اعظم @MarkJCarney کی طرف سے کال موصول کرکے خوشی ہوئی۔ انہیں ان کی حالیہ انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں جی 7 سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات سے جڑے متحرک جمہوریتوں کے طور پر، ہندوستان اور کینیڈا نئے جوش کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ش ح ۔ ال

U-1541