Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی جانب سے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں مردوں کے جویلن تھرو ایف 46 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر رنکو ہڈا کو مبارک باد


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں مردوں کے جویلن تھرو ایف 46 مقابلے میں 65.11 میٹر کی سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر رنکو ہڈا کو مبارک باد دی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ رنکو ہڈا کی غیر معمولی کارکردگی ان کے نظم و ضبط اور لگن کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’رنکو ہڈا کی ایک شاندار کامیابی! 65.11 میٹر کی سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ رنکو نے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں مردوں کے جویلن تھرو ایف 46 مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے! ان کی غیر معمولی کارکردگی ان کے نظم و ضبط اور لگن کو اجاگر کرتی ہے۔ وہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6346