Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی روسی وفاق کے صدر سے ملاقات

وزیر اعظم کی روسی وفاق کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 26ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی وفاق کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ اس سال دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں رہنما دسمبر 2025 میں نئی دہلی میں 23ویں سالانہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کر چکے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاع، توانائی، خلائی شعبے، نقل و حرکت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے 24 اگست 2026 کو ماسکو میں منعقدہ بھارت اور روس کے درمیان تجارت، اقتصادی اور ثقافتی امور سے متعلق 27ویں بین حکومتی کمیشن کے نتائج کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کثیرجہتی سطح پر بالخصوص 2026 میں بھارت کی صدارت میں برکس کے تحت ہونے والے تعاون پر بھارت اور روس کے باہمی تعاون اور تعلقات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی مسائل، بشمول مغربی ایشیا اور بحیرۂ اسود کے خطے میں جاری تنازعات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان تنازعات نے بحری تجارت اور بھارتی بحری جہازوں پر کام کرنے والے ملاحوں کی سلامتی اور تحفظ کو متاثر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل کا راستہ بات چیت اور سفارت کاری ہی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطے میں رہیں گے جس میں مسلسل نمایاں  پیش رفت ہورہی ہے اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورت حال کے باوجود اس نے مضبوطی اور استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 12 اور 13 ستمبر 2026 کو ہونے والی 18ویں برکس سربراہی کانفرنس کے لیے صدر پوتن کا بھارت میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

******

ش ح۔ م ش ۔ ج

UNO- 2847