پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اپریل 2026 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں صبح تقریباً 11 بجے، قومی سطح کے ’ناری شکتی وندن سمیلن‘ میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
اس پروگرام میں مختلف شعبوں کی معزز شخصیات اور کامیاب خواتین کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی۔ اس پروگرام میں حکومت، تعلیم، سائنس، کھیل کود، صنعت کاری، میڈیا، سوشل ورک اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوں گے۔
ستمبر 2023 میں ، پارلیمنٹ نے ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ کو منظوری دی، جو کہ قانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم تھا۔ اس ایکٹ نے لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستوں کے لیے ریزرویشن فراہم کیا۔ اب، ملک بھر میں خواتین کے ریزرویشن کے نفاذ پر خصوصی توجہ کے ساتھ، 16 اپریل کو پارلیمنٹ کا ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔
اس سمیلن کا اہتمام بھارت کی ترقی کی رفتار کو نئی شکل دینے میں خواتین کی بڑی شراکت داری کی جانب عہد بستگی کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ سمیلن پنچایتوں سے لے کر پارلیمنٹ تک تمام تر سطحوں پر حکمرانی اور قیادت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرے گا۔ یہ پروگرام فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی افزوں نمائندگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا۔
یہ سمیلن وکست بھارت 2047 کی جانب سفر میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالے گا۔ یہ وکست بھارت 2047 کے لیے تصوریت کے مرکزی ستون کے طور پر خواتین کے زیر قیادت ترقی کے لیے حکومت کی پیہم عہد بستگی کی عکاسی کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5739