پی ایم انڈیا

نئی دہلی، 30 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ حکومت ، پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں تمام موضوعات پر تبادلۂ خیال کے لئے تیار ہے ۔ وہ آج یہاں ، پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری ، 2020 ء سے شروع ہو رہا ہے ۔
اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے زیادہ تر اراکین پارلیمنٹ کے مشوروں کا خیر مقدم کیا ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران ملک میں موجود اقتصادی حالت پر توجہ دی جانی چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘ زیادہ تر اراکین نے ملک میں در پیش معاشی صورت حال پر تبادلۂ خیال کے لئے کہا ہے ۔ میں ان کے مشوروں کا خیر مقدم کرتا ہوں اور آپ کے مشورے کے مطابق ہمیں اقتصادی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کی ضرورت ہے ’’ ۔
وزیر اعظم نے تمام اراکین سے ، ملک کو موجودہ عالمی اقتصادی بحران سے کس طرح باہر نکالا جا سکتا ہے ، اس پر غور کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہم عالمی پس منظر کو کس طرح ہندوستان کے حق میں بدل سکتے ہیں ، اس پر توجہ دینی چاہیئے ’’ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ اس بجٹ اجلاس میں اور نئے سال کی ابتداء میں اگر ہم ملک کی معیشت کو صحیح سمت دے سکتے ہیں تو یہ ملک کے مفاد میں بہتر ہو گا ’’ ۔
اراکین کے ذریعہ اٹھائے گئے دوسرے موضوعات پر وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ آپ کے ذریعہ اٹھائے گئے دوسرے اہم موضوعات پر مجھے اتفاق ہے ۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ایسے تمام موضوعات پر کھلی بحث ہونی چاہیئے ’’ ۔
مزید براں ، وزیر اعظم جناب مودی نے اراکین سے یہ اپیل کی کہ وہ یہ غور کریں کہ بجٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کی پیداواریت بڑھانے میں کس قدر تعاون کر سکتے ہیں ۔
پارلیمنٹ کے گذشتہ دو اجلاسوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ یہ پارلیمنٹ اور اس کے اجلاس کی پیداواریت ہی ہے ۔ گذشتہ دو اجلاس کے دوران ہم نے پیداواریت میں اضافے کو دیکھا ہے اور اس کے حق میں بڑے پیمانے پر عوامی رسپانس ملا ہے ۔ بحیثیت عوامی نمائندہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایوان کی پیداواریت میں اضافہ کریں اور اس کے ساتھ ہی تمام موضوعات پر کھلے ذہن سے تبادلۂ خیال کریں ۔
اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور جناب وی مرلی دھرن نے شرکت کی ۔
*************
U. No. 424
Attended an all party meeting before the start of the budget session in parliament. pic.twitter.com/vwpEzk7L4L
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2020