پی ایم انڈیا
یہاں موجود تمام محترم شخصیات۔
میں سب سے پہلے اعزاز حاصل کرنے والی ان پانچ شخصیات کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ملک ٹیلی ویژن پر یہ منظر دیکھتا ہوگا اور بہت متحیر ہوگا کہ آج وہی پارلیمان ہیں جو دن میں دکھائی دیتے ہیں اور نائب صدر جمہوریہ ہند اور اسپیکر صاحبہ بھی شاید آج سب سے زیادہ خوش ہوں گے یہ منظر دیکھ کر کہ پرسکون طالب علم، ہم ا مید کرتے ہیں کہ ایسے منظر کا دونوں ایوانوں میں بھی نظارہ کرنے کا موقع ملے اور ہمیں ہمارے اراکین پارلیمنٹ جو زمین سے اٹھ کر کے آئے ہیں، عوام الناس کے سکھ دکھ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، ان کو بات کرنے کا موقع ملے۔ حکومت کو ان کی باتوں کو ترجیح دینے کے لئے مجبور ہونا پڑے۔ دور دراز گاؤں کی ، جنگل کی، غریب کی آواز ان اراکین پارلیمنٹ کے توسط سے حکومت تک پہنچے کہ سرکار کو بھی ان جذبات کو محسوس کر آگے بڑھنے کے لئے مجبور کرے، لیکن بدقسمتی سے رکن پارلیمنٹ کو وہ موقع وہ قدرت، وہ اپنے حلقے میں کتنی ہی جدوجہد کرکے آیا ہوگا، اظہار کرنے کی قوت ہو یا نہ ہو، مگر عمل کا پورا ہے۔ لیکن شور شرابہ، ہو ہلا، حکومت کا اس سے کم سے کم نقصان ہوتا ہے، ملک کا سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ اور اس نمائندے کا نقصان ہوتا ہے کہ جو اتنی محنت کرکے زمین سے نکل کر کے لوگوں سے زندگی گزار کرکے آیا ہے۔ جو ان کے دکھ درد بتانا چاہتا ہے، وہ بتا نہیں پا رہا۔ اور اس لئے اگر نقصان کسی کا ہوتا ہے تو جس علاقے سے وہ آتا ہے اس علاقے کے عام انسان کا ہوتا ہے۔ نقصان ہوتا ہے اس رکن پارلیمنٹ کا ہوتا ہے اور دن بھر شور شرابہ ٹیلی ویژن پر اس کی مدت دو منٹ، پانچ منٹ، پندرہ منٹ یا ایک دن بھر رہتی ہے۔ پردہ گر جاتا ہے کھیل ختم ہو جاتاہے۔ لیکن جس کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے، حکومت کی کڑی سے کڑی تنقید کرنے کے لئے، دلیل بھی ہو، تیکھے جملے بھی ہوں، اس کے باوجود بھی وہ ہر لفظ تاریخ کا حصہ بنتا ہے۔ غیر فانی بن جاتا ہے۔
اب سب کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے ہر رکن پارلیمنٹ ساتھی کا لفظ عرصہ دراز تک برقرار رہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے الفاظ رکن پارلیمنٹ کے دل سے نکلی ہوئی وہ گاؤں غریب کسان کی بات حکومت کو کچھ کرنے کے لئے مجبور کرے۔ یہ صورت حال ایوان میں ہم سب پیدا کر سکتے ہیں۔ اور جتنا اچھے ڈھنگ سے پیدا کریں گے ملک کو آگے لے جانے میں اس کی طاقت اور بڑھے گی۔
میرا تجربہ ہے کہ کسی رکن پارلیمنٹ کی بات ایسی نہیں ہوتی جس کی کوئی اہمیت نہ ہو، جس کی کوئی قیمت نہ ہو۔ مرزا کے دباؤ کو کوئی فوری طور پر تسلیم کرے نہ کرے الگ بات ہے۔ سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے کچھ کرنا پڑے نہ کرنا پڑے وہ الگ صورت حال ہے، لیکن یہ گہری چھاپ چھوڑ کر جاتا ہے جو پالیسی سازوں کے لئے کبھی نہ کبھی سوچنے کے لئے مجبور کرتا ہے اور اس لئے رکن پارلیمنٹ بن کے آنا یہ عام بات نہیں۔ سواسو کروڑ اہل وطن کے خوابوں کو لے کر آتے ہیں۔ وہ اپنے علاقے کے عہد لے کر آتے ہیں۔ روشن مستقبل کا وعدہ لے کر آتے ہیں اور اس کام کو نبھانے میں جس جس کو موقع ملا ہے ان میں سے کچھ بھائیوں کو ہم آج ہمیں اعزاز سے نوازنے کا موقع ملا ہے۔ اور اپنے ساتھ بیٹھنے اٹھنے والے ساتھیوں کا احترام ہوتا ہو تب ہمارا بھی سینا چوڑا ہو جاتا ہے، ہمیں بھی فخر ہوتا ہے کہ ہمیں بھی ایسے ایسے محترم ساتھیوں کے ساتھ اس دور میں ہم بھی ایک ساتھی کارکن تھے۔ ہم بھی ایک ساتھی رکن پارلیمنٹ تھے۔ یہ ہمارے لیے بھی فخر کی بات ہے۔
میں دل سے آپ سب کو پھر سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بے شمار نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
I congratulate all the MPs who have been honoured today.
— PMO India (@PMOIndia) August 1, 2018
Here in Central Hall there are MPs cutting across party lines.
There is also order in Central Hall, which should make both presiding officers, the Rajya Sabha Chairman and the Lok Sabha Speaker happy: PM @narendramodi
Important for MPs to express the voice of the poor and the marginalised.
— PMO India (@PMOIndia) August 1, 2018
Sadly, when there is noise and chaos in the House, MPs are not able to speak and the loss is of the entire nation's: PM @narendramodi
Parliament is a forum to debate and even criticise the Government. The words spoken in Parliament are on record and they will be a part of the history books. That is why, it is important for Parliament to function effectively: PM @narendramodi https://t.co/ybWTbpVjuQ
— PMO India (@PMOIndia) August 1, 2018
Every MP has something or the other to say that is constructive.
— PMO India (@PMOIndia) August 1, 2018
In a such a big nation, the MPs bring with them the dreams and aspirations of their constituents: PM @narendramodi https://t.co/ybWTbpVjuQ
It is our honour that we have been in Parliament with the MPs who have been awarded today. Once again, I congratulate the awardees: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) August 1, 2018